عورت کو بار بار خون آئے تو کیا کرے؟
سوال
ایک عورت کا سن یاس کا وقت قریب ہےجس کے باعث اسے ایک ماہ میں کئی دن تک خون رہتا ہے، کبھی نہ ہونے کے برابر اور تھوڑا، کبھی بالکل نہیں، اب سوال یہ ہے کہ آیا اس صورت نماز پڑھے یا نہیں؟
جواب
اس کیفیت سے پہلے ایام کی جو عادت تھی اسی کے مطابق ایام شمار کرے، باقی دنوں میں نماز ادا کرتی رہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200620
تاریخ07-06-2018

