قسطوں پر سامان خریدنا
سوال
ماہانہ اقساط پر سامان کے حوالے سےبتادیجیے کہ اس طرح خریداری جائز ہے؟
جواب
قسطوں پرکوئی چیزخریدنا،اگر چہ نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر ہو، جائز ہے، بشرطیکہ کل قیمت اورماہانہ اقساط ابتدا ہی میں طے کرلی جائیں اوربعد میں اس میں کسی بھی نام سے کسی قسم کا اضافہ نہ کیا جائے اورنہ ہی قسطوں کی ادئیگی میں تاخیر کی وجہ سے کوئی اضافی رقم لی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200617
تاریخ07-06-2018

