بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کفارے کا روزہ

سوال

کیا روزے کا کفارہ 60 روزے ہے یا کوئی اور چیز بھی ہے؟

جواب

 روزے کے کفارے میں دومہینے مسلسل روزے رکھے جائیں، اگر بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے دوماہ مسلسل روزے رکھنے کی طاقت  نہیں ہو تو ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھاناکھلادیاجائے یا ایک مسکین کو متعین کرلیا جائے اور اس کو ساٹھ دن تک دو وقتوں کاکھاناکھلادیاجائے تو کفارہ ادا ہوجائے گا۔ساٹھ مسکینوں کو دووقت کھلانے کے بجائے اگر ساٹھ فطرانے اداکیے جائیں تو بھی درست ہے.

واضح رہے کہ معمولی بیماری یا کم ہمتی کی وجہ سے کفارے میں روزے چھوڑ کر مسکینوں کو کھانا کھلانا جائز نہیں ہے، اگر واقعۃً اتنا بیمار ہوکہ مسلسل روزے نہ رکھ سکتاہو تو مسکینوں کو کھانا کھلانے سے کفارہ ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200615
تاریخ07-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں