جانور بطورِ شرکت پالنے کے لیے دینا
سوال
اگر ہم کسی دوسرے شخص کو اپنے پیسوں سے بکرا/بکری دلوائیں، اور اس کا یومیہ خرچہ بھی ہم دیں، اور اس جانورکا دودھ لیں ، اور جو بچے ہوں انہیں آدھا آدھا کردیں، کیایہ درست ہے؟
جواب
جانور بطورِ شرکت پالنے پر دینے کی مذکورہ صورت جائز نہیں ہے، دودھ اور بچے دونوں مالک کے ہوں گے، اور پالنے والے کو اجرت دی جائے گی،یعنی عام طورپر جانور کے چارہ وغیرہ کے علاوہ جانور پالنے اور رکھنے کی جواجرت بنتی ہے پالنے والااس اجرت کا مستحق ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

