روزے میں حجامہ کروا نا
سوال
روزے کی حالت میں حجامہ کروانا کیساہے؟
جواب
روزے کی حالت میں حجامہ کروانے سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ اگرروزے کی حالت میں حجامہ کروانے کی صورت میں اتنی کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہوجس کی بنا پر آدمی روزہ توڑنے کی طرف مائل ہوجائے تو یہ عمل مکروہ ہوگا۔فتاوی ہندیہ میں ہے:
'' ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف أما إذا خاف فإنه يكره، وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب، وذكر شيخ الإسلام شرط الكراهة ضعف يحتاج فيه إلى الفطر''۔ (5/219)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

