بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں فیس بک اور واٹس ایپ کا استعمال کرنا

سوال

عورت اعتکاف میں بیٹھ کر موبائل استعمال کرسکتی ہے؟ فیس بک ،واٹس ایپ استعمال کرنے کی اجازت ہے؟

جواب

اعتکاف کا مقصد دنیاوی امور سے یکسو ہو کر اللہ سے لو لگانا ہے، نفسِ موبائل اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ ہے، پھر اس میں فیس بک اور واٹس ایپ کا استعمال بالکل زہر قاتل اور مقصد سے محرومی کا ذریعہ ہے، عام خواتین کو بھی اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، جاندار کی تصویر خواہ موبائل میں ہو اسے بھیجنا اور دیکھنا ناجائز ہے،اعتکاف میں بیٹھنے والی خواتین تو ہرگز استعمال نہ کریں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200600
تاریخ06-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں