بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسنون دعاؤں کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا

سوال

کیا روز مرّہ کی دعاؤں مثلاً سواری کی، کھانے کی، سونے سے پہلے کی وغیرہ , ان دعاؤں سے پہلے بسم اللہ پڑھنا سنت یا بہتر ہے؟

جواب

روزہ مرہ کی یا مختلف اوقات کی جو دعائیں احادیث  میں منقول ہیں ان میں سے جن دعاؤں کے ساتھ باسم اللہ پڑھنا منقول نہیں ان میں بسم اللہ نہ پڑھی جائے، بلکہ جن الفاظ میں وہ دعائیں منقول ہیں انہی الفاظ کے ساتھ پڑھی جائیں۔  البتہ  ہر  اچھے کام کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا چوں کہ مستحسن  ہے؛  اس لیے اس نیت سے کوئی پڑھ لے توحرج نہیں ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200571
تاریخ05-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں