روزے کی حالت میں بیوی کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
سوال
روزے کی حالت میں بیوی کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟
جواب
اگر شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے انزال ہوگیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا اور اگر انزال نہیں ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، لیکن روزے میں ایسے کاموں سے احتیاط کی جائے۔
الفتاوى الهندية (1/ 204)
''وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة، كذا في المحيط. ۔۔۔۔ والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق''.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

