بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آفس کا کام کرکے زیادہ رقم کا بل بنانا

سوال

آفس کا کام میں اپنے کزن کی دکان سے کرواتا ہوں، کیا میں اس میں اپنا کمیشن رکھ سکتا ہوں؟ میرے کزن کو یہ بات معلوم ہے کہ میں بل زیادہ کا بنا کر دیتا ہوں!

جواب

آفس والے اگر آپ سے کوئی کام کرنے کا کہیں  تو آپ   اس متعلقہ کام میں ان کے وکیل ہیں ، لہذا اس کام میں جتنا خرچہ آئے یا جتنی رقم میں وہ  کام ہوجائے اتنی ہی رقم  آپ کمپنی سے لے سکتے ہیں ، کام کم رقم میں کرواکر زیادہ رقم کا بل بنانا خیانت اور دھوکا دہی ہے ،  جو ناجائز ہے،  اگر آپ کا کزن یہ بات جانتے ہوئے بھی آپ کے لیے زیادہ رقم کا بل بناتا ہے تو وہ بھی گناہ کے کام میں تعاون کی وجہ سے گناہ گار ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200552
تاریخ04-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں