بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

1.5 تولہ سونا پہ زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

سوال

1.5 تولہ سونے پر زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگرکسی کی ملکیت میں صرف اتنا ڈیڑھ تولہ سونا ہے، ساتھ میں چاندی،نقدی،مال تجارت وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے تو اس سونے پر زکاۃ واجب نہیں ہے،اور اگر ڈیڑھ تولہ سونے کے ساتھ چاندی یا نقدی یا مال تجارت میں سے کچھ ہے اور ان کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زائد ہے تو اس میں زکاۃ واجب ہے۔فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200545
تاریخ04-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں