کے ایف سی کے کھانے کا حکم
سوال
KFC ریسٹورنٹ کا کھانا کھانا جائز ہے یا جائز نہیں؟
جواب
غیر ملکی فوڈ کمپنی کے گوشت کے متعلق اگر یہ غالب گمان ہے کہ وہ مشین کے ذریعہ ذبح ہوکر آتا ہے تو اس کے کھانے سےا جتناب کرنا ضروری ہے، مذکورہ کمپنی کے بارے میں غالب اطلاعات یہ ہیں کہ ان کا ذبیحہ مشینی ہوتا ہے،اگر یہ درست ہے تو اجتناب لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200532
تاریخ03-06-2018

