بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے گواہوں سے گواہی کہلوانا

سوال

نکاح میں دلہن اور دولہا نے زبانی ایجاب و قبول کے بعد دولہا نے خود اپنے دو گواہوں سے پوچھا : جی گواہان!،تو دونوں گواہوں نے بولا : جی ہم کافی ہیں، ہم آپ کے گواہ ہیں، تو دولہا کے ایجاب و قبول کے بعد ایسا پوچھنے سے نکاح میں کوئی خرابی تو نہیں آجاتی؟

جواب

نکاح کی مجلس میں گواہوں کا ایجاب و قبول کو سن لینا کافی ہے، اس کے لیے زبان سے گواہ بن جانے کا اعتراف کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم اگر ایسا کرلیا گیا ہے تو اس سے نکاح پر اثر نہیں پڑا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200529
تاریخ03-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں