بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سورتوں کے درمیان بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے

سوال

نمازِ تراویح میں قرآن پڑھتے ہوئے سورتوں کے درمیان بسم اللہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ اگر نہ  پڑھیں تو اس کی کیا دلیل ہے؟

جواب

نماز میں سورہ فاتحہ اور سورت کے درمیان اسی طرح دو سورتوں کے درمیان بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے، جیساکہ ''البحر الرائق'' میں ہے: 

'' إن سمى بين الفاتحة و السورة كان حسناً عند أبي حنيفة''. ( فصل وإذا أراد الدخول في الصلاة كبر،١ / ٣١٢، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200522
تاریخ03-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں