نکاح کے کاغذ کو پھاڑدینے سے نکاح پر اثر نہیں پڑتا
سوال
نکاح میں زبانی ایجاب وقبول کے بعد ایک پیپر پر بھی ایجاب وقبول کے الفاظ لکھ کر دولہادلہن اور دو گواہوں نے دستخط کردیے ،بعد میں اگلے دن دولہا نے اس پیپر کو پھاڑ دیا ،کیا اس سے نکاح میں کوئی فرق آئے گا؟
جواب
گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب وقبول سے نکاح مکمل ہوجاتاہے، کاغذ پرلکھنے دستخط کرنے اور پھرمحض اس کاغذ کر پھاڑ دینے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200512
تاریخ03-06-2018

