بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسکول کے مصلے میں ظہر کی دوجماعتیں ادا کرنا

سوال

میں ایک اسکول میں ٹیچر ہوں اور وہاں ہم  ظہر کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں، اس مصلی میں بھی نماز ہوتی ہے، ہم اسکول میں 1بجے نماز پڑھتے ہیں، اور اس مصلی میں 2 بجے نماز ہوتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

بہتر یہ ہے کہ اسکول کے قریب کسی مسجد میں ظہر کی نماز پڑھی جائے، اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تواسکول ہی میں ایک بڑی جماعت کرائی جائے، اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو اسکول کے مصلی میں دو جماعتیں کرانے کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200509
تاریخ03-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں