بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

باجماعت نماز میں مقتدی سے رکوع رہ جائے

سوال

آگر امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے مقتدی سے رکوع رہ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

اگربالفرض امام کے ساتھ رکوع ادا کرنا رہ جائے تو مقتدی کو چاہیے کہ خود رکوع کرکے بقیہ نماز امام کے ساتھ مکمل کرے، اس طرح کرنے سے نماز ادا ہوجاتی ہے، لیکن اگر  مقتدی نے رکوع نہ کیا تو اس کی نماز  نہیں ہوئی، اس کو دہرانا ضروری ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200494
تاریخ02-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں