بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رات میں زوال کا وقت

سوال

 کیا رات کو کسی پہر زوال کا ٹائم ہوتاہے?

جواب

زوال کے وقت ے مراد یہ ہوتا ہے کہ جن اوقات میں سورج  دن کے درمیان میں سر کے اوپر پہنچ جائے اور پھر وہاں سے زائل ہو اور نیچےکی طرف آئے۔لہذا  زوال کا وقت دن  کے درمیان میں ہی  ہوتا ہے رات میں  کوئی ایسا وقت نہیں ۔ نیز پوری رات میں نفل یا قضا نماز پڑھنے کے لیے کوئی وقت ممننوع یا مکروہ  نہیں، البتہ اس دن کی عشاء کی نماز  کو بلاعذر رات کے دوسرے آدھے حصہ تک مؤخر کرکے پڑھنا مکروہ ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200490
تاریخ02-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں