بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا رات کو بھی زوال کا ٹائم ہوتا ہے؟

سوال

کیا رات کو کسی بھی پہر زوال کا ٹائم ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے تو کس ٹائم ہوتا ہے؟

جواب

زوال کا مطلب سورج کا بالکل سر پر ہونا ہے، اس وقت نماز پڑھنا منع ہوتی ہے اور سورج صرف دن میں طلوع ہوتا ہے رات میں نہیں؛ لہذا رات میں زوال نہیں ہوتا ، بعض عوام میں یہ غلط فہمی معروف ہے کہ رات کے بارہ بجے زوال کی وجہ سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ، البتہ  بلا عذرعشاء کی نماز آدھی رات کے بعد پڑھنا مکروہ تحریمی ہے؛ کیوں کہ عشاء کا مستحب وقت آدھی رات تک ہے ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200489
تاریخ02-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں