آدھی رات کے بعد عشاء پڑھنا
سوال
کہا جاتا ہے کہ رات بارہ بجے کے بعد عشاء کی نماز مکروہ ہے،گھڑی کے مطابق بارہ بجے تو انگریزوں کا ٹائم ہے،تو عشاء کی نماز اگر رات دو،تین بجے پڑھیں تو وہ مکروہ ہوگی یا ادا ہوجائے گی؟
جواب
بغیر کسی عذر کے آدھی رات کے بعد عشاء کی نماز پڑھنا مکروہ ہے،آدھی رات کا وقت چاہے بارہ بجے ہو یا اس سے پہلے ہوجائے۔ اگر بغیر عذر کے رات دو تین بجے عشاء کی نماز ادا کی تو نماز تو ادا ہوجائے گی، لیکن مکروہ ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200478
تاریخ01-06-2018

