بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پرفیوم اور باڈی سپرے کا استعمال

سوال

پرفیوم اور باڈی سپرے ( جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں ملکی یا غیر ملکی مثلاً: ہیلوک ڈو اٹ وغیرہ)کا استعمال جائز ہے شریعت میں؟

جواب

پرفیوم یا باڈی سپرے میں ملایا گیا الکحل اگر انگور یا کھجور یا منقی سے کشید کیا گیا ہو تو ایسے پرفیوم اور باڈی سپرے کا استعمال جائز نہیں،اور اگر کسی اور چیز مثلاً:   گنا یا کسی سبزی سے کشید کیا گیا ہو تو اس کا استعمال جائز ہے۔پرفیوم اور باڈی اسپرے میں عموماً دوسری نوع کا الکحل استعمال کیا جاتا ہے؛ اس لیے اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔تاہم اگر کوئی احتیاط کرتا ہے تو بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200476
تاریخ01-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں