بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خالہ ساس سے زنا کرنے سے نکاح کا حکم

سوال

خالہ ساس کے ساتھ زنا ہوجائے تو اس سے نکاح پر اثر پڑے گا یا نہیں؟

جواب

خالہ ساس سے مراد اگر ساس کی بہن ہے تو اس سے زنا کرلینے سے نکاح نہیں ٹوٹتا،لیکن زنا کرنا کبیرہ گناہ ہے جس پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار لازم ہے۔نیز آئندہ کے لیے ایسے تعلق اور قربت سے بھی احتراز لازم ہے جس سے گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200474
تاریخ01-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں