بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تالاب میں غوطہ لگانے کی وجہ سے پانی حلق میں جانے کا حکم

سوال

اگررمضان میں روزے کی حالت میں کوئی شخص تالاب میں غوطہ لگائے اور پانی پیٹ میں گیا اب اس شخص پر کفارہ ہے یا قضا؟

جواب

اگر تالاب میں غوطہ لگاتے ہوئے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا اور اس کی قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ البتہ اگر جان بوجھ کر پانی حلق سے نیچے اتارا ہو تو کفارہ بھی لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200470
تاریخ01-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں