بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں کلی کرنا

سوال

روزے کی حالت میں کلی کرنا کیسا ہے؟

جواب

روزے میں وضو کے دوران کلی کرنا درست ہے اور غسل جنابت میں فرض ہے، وضو اور غسل کے بغیر صرف گرمی کی وجہ سے کلی کرنا بھی جائز ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اگر کلی کرتے ہوئے غلطی سےایک قطرہ پانی بھی حلق  سے نیچے اتر گیا اور روزہ بھی یاد تھا تو روزہ فاسد ہوگیا، اس کی قضاواجب ہے، کفارہ واجب نہیں، لیکن اگر کلی کے دوران روزہ یاد نہیں تھا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200467
تاریخ01-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں