بیوی کی بھانجی سے نکاح
سوال
کیا بیوی کی سگی بھانجی سے نکاح جائز ہے, جب کہ بیوی بھی نکاح میں ہے؟
جواب
جب تک بیوی نکاح میں ہے, اس وقت تک اس کی بھانجی سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔البتہ بیوی کے انتقال کے بعد یا طلاق کی صورت میں عدت گزرنے کے بعد اس کی بھانجی سے نکاح کرنا جائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200465
تاریخ01-06-2018

