زرباب نام رکھنا
سوال
''محمد زرباب خان'' نام رکھنا کیسا ہے؟ وضاحت فرمائیں!
جواب
’’ زرباب‘‘ یہ دو لفظوں کا مجموعہ ہے، ’’زر‘‘ کا مطلب سونا اور ’’باب‘‘ بمعنی دروازہ، مذکورہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، لیکن بہتر ہے کہ ''زرباب'' کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء گرامی میں سے کوئی نام یا کوئی اچھا بامعنی عربی نام رکھاجائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200461
تاریخ01-06-2018

