بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام نماز میں سمع اللہ لمن حمدہ کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

نماز میں امام نے  ”سمع الله لمن حمده“ نہیں کہا، کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب

اگر امام غلطی سے رکوع سے سراٹھا تے وقت  ”سمع الله لمن حمده“ کہنے کے  بجائے’’الله أکبر‘‘ کہہ دے، یا ”سمع الله لمن حمده“ کہنا بالکل بھول جائے تو نماز ادا ہوجائے گی، اور  سجدۂ سہو بھی  لازم نہیں ہوگا ،کیوں کہ تکبیراتِ انتقال نماز کی سنتوں میں سے ہیں، اور سجدۂ سہو کسی واجب کو چھوڑنے، یا رکن یا واجب کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں واجب ہوتاہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200441
تاریخ31-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں