ہوش و حواس میں طلاق
سوال
اگر بیوی کو ہوش و حواس کے ساتھ خاوند تین طلاق دے تو یہ کون سی طلاق کے حکم میں ہے؟ طلاق بائن یا رجعی ؟
جواب
شوہر اگر تین طلاق دے دے تو یہ طلاقِ مغلظہ ہے جس کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہوجاتی ہے،اور رجوع کی گنجائش نہیں رہتی،نیز حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔
﴿ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ ﴾ (البقرة:۲۳۰) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200437
تاریخ31-05-2018

