موبائل میں دیکھ کر بغیر وضو قرآن پاک پڑھنا
سوال
قرآن کو موبائل فون میں بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
اگر موبائل فون ٹچ اسکرین والا ہے اور اسکرین پر قرآن پاک کھلا ہو تو اسکرین پر بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں، البتہ اگر ایسی کوئی صورت اختیار کی جائے کہ اسکرین پر ہاتھ لگائے بغیر پڑھ لے تو بغیر وضو پڑھنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200430
تاریخ31-05-2018

