بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تدفین کے بعد سورہ بقرہ کا اول و آخر پڑھنا

سوال

قبرستان میں قبر کے سرہانے سورہ بقرہ کی شروع کی آیات کہاں تک پڑھنی چاہییں؟ اور پاؤں کی طرف سورہ بقرہ کی آخری آیات کہاں سے کہاں تک پڑھنی چاہییں؟

جواب

تدفین کے بعد میت کے سرہانے پر سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات ''الم''سے ''مفلحون'' تک اور پائنتی پر سورہ بقرہ کی آخری آیات '' اٰمن الرسول''سے آخر تک پڑھنی چاہییں۔(مشکاۃ المصابیح، باب دفن المیت،ص:149ط:قدیمی کراچی-فتاوی رحیمیہ 7/64دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200422
تاریخ31-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں