بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وکیل کا زکات کی رقم سے کوئی چیز خرید کر دینا

سوال

کسی اور نے زکاۃ ادا کرنے کے پیسے دیے اور بندہ بھی متعین کر دیا، اب میں ان پیسوں کا سامان خرید کےمتعین بندے کو دے سکتا ہوں یا نہیں؟

جواب

جس نے زکاۃ ادا کرنے کے لیے رقم دی ہے، اس کی اجازت کے بغیر   آپ کےلیے  زکاۃ کی رقم سے مستحق کو  کوئی سامان مثلاً: کپڑا، جوتا وغیرہ خرید کردینا جائز نہیں ہے، ہاں اگر موکل کی طرف سے صراحۃً یا دلالۃً اس کی اجازت ہو تو پھر جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200415
تاریخ31-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں