بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ کارڈ بنانا

سوال

کریڈٹ کارڈ بنانا شرعی حیثیت میں کیسا ہے؟ مہربانی کرکے قرآن وحدیث کے اعتبار سے وضاحت فرمائیں!

جواب

کریڈٹ کارڈ کے حصول کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ اگر وقتِ مقررہ پر رقم ادا نہیں کی تو کارڈ ہولڈر سود ادا کرنے کا پابند ہوگا ،اس شرط پر ایگریمنٹ سود کی ادائیگی پر رضامندی کی دلیل ہے ، جس طرح سود ادا کرنا جائز نہیں، اس کی ادائیگی پر راضی ہونا بھی جائز نہیں ہے ؛ لہذا کریڈٹ  بنوانا جائز نہیں. فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200352
تاریخ29-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں