بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مصور، عجوہ، نورہ، قرات نام رکھنا

سوال

مندرجہ ذیل ناموں کے بارے میں راہ نمائی فرما دیں:

محمد مصور ۔  عجوہ ۔  نورہ ۔  قرات

جواب

"مصور"  کا مطلب ہے تصویر بنانے والا، "محمد مصور"  نام رکھنا درست ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ  "عبد المصور"  رکھا جائے۔

" عجوہ"  عربی زبان کا لفظ ہے، کھجور کی ایک قسم کا نام ہے،  "نورہ"  کا مطلب ’’بال اڑانے کا سفوف جو چونے اور ہڑتال کا مرکب ہوتا ہے‘‘ جس کو فارسی میں "گچ" کہتے ہیں۔ "قرات"  عربی زبان کا لفظ ہے ، اس کا معنیٰ ہے پڑھنا۔

عجوہ، نورہ اور قرات نام رکھنے کے بجائے زیادہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام حضرات انبیاء کرام علیہم السلام و التسلیمات اور صحابہ کرام و صحابیات مطہرات  رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200328
تاریخ28-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں