بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں کان صاف کرنا

سوال

 روزہ کی حالت میں کان صاف کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

تنکا یا کان صاف کرنے والی سلائی (Cotton ear buds) سے کان کی صفائی کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ دوا یا تیل کان کے اندر ڈال کر صفائی کرنے سے روزہ  فاسد ہوجاتا ہے، جیساکہ ''فتاوی شامی'' میں ہے:

'' أو أقطر في أذنه دهناً''.

( ٢/ ٤٠٢، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200317
تاریخ28-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں