بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اگر روزے کی حالت میں غسل کیا تو کیا افطار کے بعد غرغرہ کرنا ہوگا؟

سوال

روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو وضو کی طرح کلی کرنی ہے اور ناک میں پانی ڈالنا ہے تو کیا روزے کے بعد غرغرہ کرنا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو غسل کرتے ہوئے غرغرہ نہیں کرنا چاہیے، اسی طرح ناک میں پانی ڈالتے ہوئے بھی احتیاط کرنی چاہیے کہ پانی نرم ہڈی سے اوپر نہ چڑھ جائے، کیوں کہ وہاں سے حلق میں بھی اتر سکتاہے اور دماغ تک بھی پہنچ سکتاہے۔  اور روزے کی حالت میں کیا ہوا غسل ہی کافی ہو گا،  روزہ افطار کرنے کے بعد غرغرہ اور ناک میں اچھی طرح پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200315
تاریخ28-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں