بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسواک کرنے کے بعد اسی وقت وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہوگا؟

سوال

مسواک کرنےکےبعد اگر اسی وقت وضوٹوٹ جاۓتو مسواک دوبارہ کرنی ہوگی یا نہیں؟

جواب

مسواک کرنا وضو کی سنتوں میں سے ہے اور مسواک کا اصل محل کلی سے پہلے ہے، جیساکہ البحر الرائق میں ہے:

''وَاخْتُلِفَ فِي وَقْتِهِ، فَفِي النِّهَايَةِ وَفَتْحِ الْقَدِيرِ: أَنَّهُ عِنْدَ الْمَضْمَضَةِ، وَفِي الْبَدَائِعِ وَالْمُجْتَبَى: قَبْلَ الْوُضُوءِ، الْأَكْثَرُ عَلَى الْأَوَّلِ، وَهُوَ الْأَوْلَى؛ لِأَنَّهُ الْأَكْمَلُ فِي الْإِنْقَاءِ''. (١/ ٢١)

پس صورتِ مسئولہ میں مسواک کرنے کے بعد وضو ٹوٹ جائے تو  اگر مذکورہ شخص سنن و مستحبات کے ساتھ وضو کرنا چاہتا ہے تو اسے مسواک دوبارہ کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200313
تاریخ28-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں