تراویح کی ایک رکعت پر سلام پھیردیا تو کی گئی قراءت کا اعادہ ہوگا
سوال
کیا امام تراویح کی نماز میں ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دے تو رکعت میں جس سورت کی تلاوت کی جائے کیا وہ دوبارہ تلاوت کرنے پڑےگی؟
جواب
اگر امام تراویح میں ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دے تو اس رکعت میں کی گئی قراءت دوبارہ پڑھے گا۔
الفتاوى الهندية (1/ 118)
'' وإذا فسد الشفع وقد قرأ فيه لا يعتد بما قرأ فيه، ويعيد القراءة ليحصل له الختم في الصلاة الجائزة، وقال بعضهم: يعتد بها، كذا في الجوهرة النيرة''. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200311
تاریخ28-05-2018

