بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دودھ پلانے والی عورت روزہ رکھے یا نہیں؟

سوال

اگر ایگ عورت بچے کو دودھ پلاتی ہو ، کیاوہ عورت روزہ رکھ سکتی ہے؟

جواب

اگر روزہ رکھنے سے دودھ میں کمی نہ آتی ہو  اور بچہ کی خوراک کی ضرورت پوری ہوجاتی ہو تو  ایسی عورت پر روزہ رکھنا فرض ہے، لیکن اگر روزہ رکھنے کی صورت میں دودھ میں کمی کی وجہ سےبچہ کو مکمل خوراک نہ مل سکے تو اس کے لیے روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہے، چھوڑے گئے روزے بعد میں قضا کرنے ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200301
تاریخ28-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں