زکاۃ کی نیت سے خریدے گئے کپڑے کا استعمال
سوال
ایک کپڑا کسی مستحق کو زکاۃ دینے کی نیت سے خریدا، مگر اس مستحق نے کپڑا لینے سے انکار کر دیا تو کیا وہ کپڑا اپنے استعمال میں لایا جا سکتا ہے؟
جواب
مذکورہ کپڑا اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں، مگر جتنی رقم زکاۃ میں واجب ہوچکی ہے اتنی رقم زکاۃ کی مد میں کسی مستحق کو ادا کرنا ضروری ہے، جب تک کسی فقیر کو زکاۃ کی مالیت کا مالک نہیں بنایا زکاۃ ادا نہ ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200299
تاریخ28-05-2018

