جنازہ لے جاتے وقت قدم گنتی کرنے کا حکم
سوال
جنازہ لے کر جب چلتے ہے تو ایک آدمی قدم گنتی کرتا ہے یہ قدم گنتی کرنا کیسا ہے؟
جواب
اگر کوئی شخص جنازہ اٹھاکر چلتے وقت خود اپنے قدم گنے کہ جنازے کے ہر پائے کو دس دس قدم اٹھایا ہے یا نہیں، اور اس کا مقصد رسم ورواج کی پاس داری نہ ہو تو اس کی اجازت ہے؛ کیوں کہ فقہاء کرام نے جنازے کے ہر پائے کو مخصوص ترتیب پر دس دس قدم اٹھانا مستحب لکھاہے۔ البتہ بعض علاقوں میں یہ رواج ہے کہ جنازے لے کر چلتے وقت ایک آدمی قدم گنتی کرتا ہے، اس عمل کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، اس کو ترک کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

