بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزے کا حکم

سوال

کیا روزے میں آنکھ میں دوا ڈالی اور وہ حلق میں گئی تو کیا روزے میں فرق آئے گا؟

جواب

روزہ کی حالت میں ضرورت کے وقت آنکھ میں دوا ڈالنا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگرچہ دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو۔

'' ولو اقطر شیئاً من الدواء في عینه لا یفطر صومه عندنا وإن وجد طعمه في حلقه''۔ (الفتاوی الهندية ۱:۲۰۳، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200297
تاریخ28-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں