بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وتر میں غلطی سے دعائے قنوت چھوٹ جائے

سوال

تراویح کے بعد وتر کی آخری رکعت میں تکبیر کہہ کر غلطی سے رکوع میں چلے گئے اور آخر میں سجدہ سہو کرلیا، کیا ایسا کرنے سے وتر کی نماز ہوگئی یا اس کا اعادہ کرنا پڑے گا؟

جواب

بھولے سے دعائے قنوت رہ جائے اور آخر میں سجدہ سہو کرلیا جائے تو وتر دوبارہ پڑھنا لازم نہیں،وتر کی نماز ادا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200288
تاریخ27-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں