افطار کے لیے دی گئی رقم مسجد میں لگانا
سوال
ایک شخص افطاری کے لیے خاص رقم دیتا ہے اورابھی رمضان کے روزے بھی باقی ہیں تو اس رقم سےبلا اجازت آدھا یا اس زیادہ مسجد کے فنڈ میں لگانا کیساہے؟
جواب
افطار کے لیے دی گئی رقم دینے والے کی اجازت و مرضی کے بغیر افطار کے علاوہ کسی اور مصرف میں خرچ کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200287
تاریخ27-05-2018

