باپ کے ساتھ شریک ماموں کو زکاۃ دینا
سوال
جو ماموں باپ کے ساتھ شریک ہو اس کوزکاۃ دینا کیسا ہے؟
جواب
اگر ماموں غریب ہے نصاب کا مالک نہیں ہے تو اس کو زکوۃ دینا جائز ہے، اگرچہ وہ باپ کے ساتھ شریک ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200272
تاریخ27-05-2018

