بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں بام لگانا اور بھاپ لینا

سوال

1۔ روزے کی حالت میں بام سونگھنے کا کیا حکم ہے؟

2۔ روزے کی حالت میں صرف گرم پانی سےبغیرکچھ ملائے بھاپ ( اسٹیم) لینے کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی  حالت میں  ناک سے باہر تو بام/وکس لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ ناک کے اندر وکس وغیرہ لگانے سے چوں کہ سانس کے ساتھ اس کے اجزاء وذرات اندر چلے جاتے ہیں، اس لیے  روزہ کی حالت میں ناک کے اندر وکس لگانا درست نہیں ہے، اگر نا ک کے اندر وکس لگائی اور اس کے ذرات سانس کے ساتھ دماغ تک پہنچ گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔

روزے کی حالت میں  بھاپ لینے سے  اگر بخارات حلق تک پہنچ گئے توروزہ فاسد ہوجائے گا ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200264
تاریخ27-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں