موبائل کی تصویر کا کیا حکم ہے؟
سوال
موبائل کی تصویر کا کیا حکم ہے؟
جواب
کسی شدید ضرورت کے بغیر جاندار کی تصویر بنانا حرام اور گناہِ کبیرہ ہے ،خواہ تصویر کسی بھی قسم کی ہو، کپڑے یا کاغذ پر بنائی جائے یا در و دیوار پر، قلم سے بنائی جائے یا کیمرے سے،لہذا موبائل فون سےجاندار کی تصویر کھینچنا اور کھینچوانا دونوں ناجائز اور حرام ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200257
تاریخ27-05-2018

