بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز تراویح اور وتر کے بعد اجتماعی دعا

سوال

رمضان میں تراویح کے بعد وترکی باجماعت نماز پڑھانے کے بعد اجتماعی دعا کروا سکتے ہیں؟

جواب

تراویح کے ختم پر اجتماعی  دعا کرنا درست ہے، سلف کا یہ معمول رہا ہے اور اکابرین سے بھی متوارث ہے، تاہم اس کو لازم نہ سمجھاجائے اور دعا نہ کرنے والوں پر نکیر نہ کی جائے، ورنہ یہ عمل بدعت بن جائے گا،  باقی  وتر  کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد  اجتماعی دعا کرنا صحیح نہیں ہے۔(مستفاد؛ فتاوی دارالعلوم دیوبند 4/190)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200256
تاریخ26-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں