بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض پر زکاۃ

سوال

کیا قرض پر زکاۃ ہے؟

جواب

جو قرض لوگوں سے لیناہو اس کی زکوۃ دینا واجب ہے، اور جو قرض لوگوں کو دینا ہے اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر اس کا مطالبہ کرنے والا کسی بھی وقت مطالبہ کرسکتا ہے تو قرض کی رقم کو زکاۃ سے منہا کیا جائےگا، لیکن اگر قرض کی ادائیگی قسطوں کی صورت میں کرنی ہے تو ایک سال کے اندر جتنی قسطیں بھرنی ہے صرف اسے منہا کیا جائے گا۔قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد اگر ضرورت سے زائد نصاب کے بقدر مال موجود ہے تو سالانہ اس پر زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200253
تاریخ26-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں