روزے کا فدیہ کب دیں؟
سوال
روزے کا فدیہ کب دیں؟ ایک بندے کے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا وہ عید کے دو, تین ماہ بعد تک پیسے آ جائیں تو اس وقت دےسکتا ہے؟
جواب
فی الحال مال نہ ہونے کی وجہ سے اگر فدیہ تاخیر سے ادا کیا تو ادا ہوجائے گا، البتہ مال آتے ہی فوراً ادا کرنا چاہیے، مال ہوتے ہوئے تاخیر درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200224
تاریخ25-05-2018

