بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں نکسیر پھوٹ جانے کا حکم

سوال

اگر روزے کی حالت میں نکسیر (ناک کے اندر خون کی رگ ) پھوٹ جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ دوپہر بارہ بجے کے بعد کا وقت تھا۔

 

جواب

روزے کی حالت میں نکسیر پھوٹنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ، بشرطیکہ نکسیر کا خون پیٹ میں نہ گیا ہو، اگر نکسیر کا خون حلق میں پہنچ کر پیٹ میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا، قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200222
تاریخ25-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں