شرم گاہ کو چھونے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
سوال
کیا شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو فا سد ہو جاتا ہے؟
جواب
شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ مذی نہ نکلی ہو۔
الفتاوى الهندية (1/ 13)
'' مس ذكره ۔۔۔ ليس بحدث عندنا. كذا في الزاد''. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200211
تاریخ25-05-2018

